کانگریس ایم پیز کا وفد دہلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پیز پر مشتمل ایک وفد چہارشنبہ کو دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور وہاں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گا ۔ دریں اثناء بعض کانگریس قائدین نے کہا کہ راہول گاندھی وفد کی قیادت کریں گے ۔ تاہم راہول گاندھی کی جانب سے نہ تو پارٹی نے اس کی توثیق کی ہے اور نہ ہی ان کے دفتر نے ۔ یاد رہے کہ کانگریس کا مطالبہ رہا ہے کہ دہلی فسادات کے موضوع پر پارلیمنٹ میں مباحثہ ہو ،تاہم لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اس موضوع پر مباحثہ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے گزشتہ ہفتہ ایک پانچ رکنی وفد کو فسادات سے متاثرہ علاقہ کے دورہ کیلئے بھیجا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہاں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں (سونیا) رپورٹ پیش کی جائے ۔