مسلمانوں اور بی سی طبقات کو پچاس فیصد ٹکٹس دینے کا فیصلہ
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی نے ریاست میں اپنے کھوئے ہوئے عوامی اعتماد کو حاصل کرنے اور ایک ساتھ ٹی آر ایس اور بی جے پی کو دھکا دینے کیلئے تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں مسلمانوں اور بی سی طبقات کو 50 فیصد ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سنگاریڈی میں منعقدہ کانگریس کے کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پارٹی کے قائدین ، ارکان اسمبلی ، اضلاع کانگریس صدور اور پارٹی کے کواڈنیٹرس کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ پارٹی کے اس فیصلے پر سختی سے عمل کریں ۔ ٹی آر ایس کے مخالف بی سی اور مسلم فیصلوں سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک ہی تیر سے دو شکار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
