نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے منگل کو کانگریس کو نعرے دینے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ پارٹی بغیر کسی موضوع پر مشاورت کے نعرے دینے لگتی ہے ۔یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں سیتا رامن سے جب کانگریس کے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو یو ٹرن قرار دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کسی فیصلے پر (انڈیا) اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہے ۔