حیدرآباد: پردیش کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے ستیش مادیگا کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ کمیٹی کا اجلاس صدرنشین ایم کودنڈا ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ عرصہ میں مخالف کانگریس سرگرمیوں اور بیانات میں ملوث قائدین پر کی گئی شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔ پردیش کانگریس جنرل سکریٹری مانوتا رائے ، اے جڈسن نے کمیٹی کے روبرو پیش ہوکر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات سے اگر وی ہنمنت راؤ کو تکلیف ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شخصی طور پر ہنمنت راؤ سے ملاقات کرکے موقف کی وضاحت اور معذرت خواہی کرچکے ہیں۔ جڈسن نے بھی اپنے موقف کی کمیٹی سے وضاحت کی ۔ ناگر کرنول ضلع سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر پردیش کانگریس کے ترجمان ستیش مادیگا کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی ہے۔