حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے نے پارٹی ترجمانوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور انہیں انتخابات کے پیش نظر حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔ ٹھاکرے نے کہا کہ کانگریس کے استحکام میں ترجمانوں کا اہم رول ہوتا ہے، ترجمانوں کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اظہار خیال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سرگرم افراد کی نشاندہیی کرتے ہوئے انہیں پارٹی قائد کے طور پر تیار کیا جاسکتا ہے۔ پارٹی کے اصولوں کے مطابق ترجمانوں کو اظہار خیال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع واری سطح پر عوامی مسائل اور حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے۔ر
