دیواس : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کانگریس ترقی نہیں کر سکتی ہے ۔ چوہان نے کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے دیواس ضلع کے ادے نگر میں پارٹی کے امیدوار گیانیشور پاٹل کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام میں کہا کہ کانگریس ترقی نہیں کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان کاکہناتھا کہ مسٹردگوجے سنگھ اور مسٹرکمل ناتھ نہیں جانتے کی عوامی بہبود کے لئے دل میں تڑپ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جن لوگوں کے نام شامل نہیں کیے گئے ہیں، ان کے نام ہاؤسنگ پلس سروے کر کے جوڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جھونپڑیوں یا کچے گھروں میں رہ رہے ہیں ان کے لیے پکے مکان بناکر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر ایک کے پاس پکے گھر ہوں گے ۔چوہان نے عوام سے اپیل کی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا آشیرواد دے کر پارٹی کے امیدوار گیانیشور پاٹل کو کامیاب بنائیں اور ترقی کی ذمہ داری مجھ پر چھوڑ دیں۔