حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) سیول سپلائز اور آبپاشی کے وزیر کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے یقین ظاہر کیاکہ کانگریس تلنگانہ کے 13 یا 14 پارلیمانی حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ وہ نلگنڈہ پارلیمانی چناؤ تیاری میٹنگ سے مخاطب تھے۔ اس جلسہ میں مختلف اسمبلی حلقوں کے دس ہزار سے زیادہ کانگریسی کارکنوں نے شرکت کی۔ اتم کمار ریڈی سابق میں نلگنڈہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔