کانگریس تنظیم جدید میں متحدہ میدک کے 5 قائدین کو اہم عہدے

   

میدک ۔ کانگریس پارٹی کی تنظیم جدید میں متحدہ ضلع میدک کو فوقیت حاصل ہوئی۔ متحدہ ضلع میدک سے 5 قائدین کی نامزدگی عمل میں آئی جس میں دامودھر راج، نرسمہا 62 سالہ سابق ڈپٹی چیف منسٹر متحدہ ریاست آندھرا پردیش کو الیکشن مینجمنٹ کمیٹی تلنگانہ نے اسٹیٹ کانگریس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دامودھر راج نرسمہا کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد آنجہانی راج نرسمہا بھی اندول اسمبلی کی نمائندگی کرتے تھے۔ بعد ازاں مسٹر دامودھر راج نرسمہا بھی محفوظ ضلع اسمبلی اندول سے 2004-1989 اور 2009 میں نمائندگی کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی بحیثیت ورکنگ پریسڈنٹ نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ ڈاکٹر گیتا ریڈی کی والدہ جے اشیوری بائی بھی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔ گیتا ریڈی محفوظ ضلع اسمبلی گجویل اور ظہیرآباد سے منتخب ہوکر ریاستی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ ورکنگ پریسڈنٹ کانگریس کی حیثیت سے سنگاریڈی رکن اسمبلی ٹی جئے پرکاش ریڈی جگاریڈی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ سریش کمار شیٹکار یہ نارائن کھیڑ سے ہیں۔ سیاسی گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کے والد بھی شیوراؤ شیٹکار نارائن کھیڑ کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ مسٹر شیٹکار کو وائس پریسڈنٹ تلنگانہ کانگریس نامزد کیا گیا ہے۔ ایک اور قائد جو سابق ڈپٹی چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش آنجہانی سی جگیناتھ راؤ کی بہو سی سنیتا راؤ ہیں، انہیں مہیلا رنگ میں صدر تلنگانہ نے کانگریس نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بار کونسل ہائی کورٹ کی رکن ہیں۔ قانون کی گریجویٹ ہیں پہلی دفعہ سیاست میں قدم رکھتے ہوئے صدر کانگریس مہیلا رنگ تلنگانہ نے منتخب ہوئیں۔ آنجہانی سی جگناتھ راؤ ضلع میدک کے نرساپور کی نمائندگی کرتے تھے۔