سداسیوپیٹ و ظہیرآباد میں انتخابی مہم سے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب‘ بی آر ایس کو کامیاب کرنے کی اپیل
سداسیوپیٹ۔ 8؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بلدی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، سیاست میں گرمی پیدا ہو رہی ہیں.تمام سیاسی پارٹیوں کے بڑے بڑے قائد انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں. بی آر ایس پارٹی امیدواروں کی تائید میں سابقہ وزیر ٹی ہریش راؤ نے روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیااور کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اسمبلی انتخابات سے قبل جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا نہیں کیا. شادی مبارک کلیانہ اسکیم کے ساتھ ایک تولہ سونا دینے کا وعدہ کیا تھا. اسی کے ساتھ ساتھ چار ہزار روپے پینشن ،طلبہ میں اسکوٹی ، بے روزگار نوجوانوں کو وظائف ، خواتین کو وظائف اسی طرح کے تقریبا 420 وعدے کیے تھے، لیکن ان وعدوں کو پورا نہیں کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے بھی خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ سداسیوپیٹ گزشتہ پانچ سالوں میں بی آر ایس چیئر پرسن ہونے سے مختلف ترقیاتی کام انجام دیے ہیں جس میں بالخصوص سرکاری دواخانے کی جدید بلڈنگ کی تعمیر بس اسٹانڈ قدیم قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر اور سنٹر لائٹنگ ، منی ٹنک بنڈ اور شہر کے تمام گھروں تک پینے کے پانی کو پہنچایا گیا.اسی کے ساتھ ساتھ ہندو مسلم اور کرسچن کے قبرستان کے لیے پانچ ایکر اراضی دی گئی. اور تمام وارڈوں میں سی سی روڈ اور ڈرین کے کام تقریبا مکمل کیے گئے.لہذا عوام کو چاہیے کہ ووٹ کے ذریعے اپنی تائید کا اظہار کریں۔ اور کار کے نشان پر بٹن دبا کر کے چندر شیکھر راؤ صاحب کے ہاتھ کو مضبوط کریں اور سداسیوپیٹ بلدیہ کے 26 امیدواروں کو کامیاب کریں۔اور سدا سواپیٹ بلدیہ پر بی ار ایس کا پرچم لہرائیں.اس موقع پر ان کے ہمراہ بی آر ایس بلدیہ انچارج بکشپتی ، سپان دیو ، اکبر حسین ، مبین محی الدین ، عبداللطیف ، کامل انصار ، وہاب پٹیل ، کلیم پٹیل کے علاوہ بی آر ایس کارکنان و قائدین موجود تھے۔
ظہیرآباد: سابق وزیر رکن اسمبلی میں پارٹی کے نائب قائد (ڈپٹی فلور لیڈر)ہریش راؤ نے ظہیرآباد میں بلدیہ انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکمرانی میں تلنگانہ کے عوام کو ترقی کے بجائے مشکلات کا سامنا ہے۔ ظہیرآباد بلدیہ حدود کی ترقی کیلئے بی آریس حکومت میں 50 کروڑ روپیوں کی منظوری دے کر ہر محلہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا، لیکن کانگریس حکومت کی اقتدار کے بعد 25 کروڑ بلدیہ کے اسپیشل فنڈس کو واپس کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ 60 کڑوڑں کی لاگتی غریب عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی گء مسلمانوں کیلئے منی حج ہاوز مسلم۔قبرستان کیلئے 5 ایکڑ اراضی مسلم شادی خانہ کیلئے 1 کڑووڑں روپیوں کی منظوری اور تعمیری کاموں کا بی آریس حکومت میں جاری تھی۔ انھوںنے کہا کہ جناب اظہر الدین کو بی آریس پارٹی کی جانب سے مسلسل اسرار پر جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے موقع پر کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں ایم ایل سی بھی نہیں بنایا گیا وہ صرف دو ماہ کے وزیر ہے اور کس حق سے ظہیرآباد کے مسلمانوں سے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے ووٹ مانگنے آئیں ہیں؟ رکن اسمبلی کے مانک راو نے بھی مخاطب کیا۔ دیوی پرساد بی آریس قائد سابق صدر ٹاون سید محی الدین بی آریس قائد یعصوب سابق صدر ٹاؤن بی آریس محمد ذاکر عبداللہ شیواکمار سابق ڈی سی ایم ایس چرمین نامہ کرن سابق کونسلر بلدیہ علیم محدم یوسیف سابق رکن حج کمیٹی بابا راملو جناردھن ویگر بی آریس پارٹی کارکنان موجود تھی۔