٭ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہیکہ کانگریس کی حکمرانی کے دوران پاکستان سے ہر روز عالیہ، مالیہ، جمالیہ جیسے ایرے غیرے گھس جایا کرتے تھے اور ہمارے جوانوں کے سر قلم کئے گئے لیکن بی جے پی نے اس پر روک لگا دی ہے۔ امیت شاہ نے ہماچل پردیش کے شملہ میں ایک ریالی سے خطاب میں کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک لفظ تک نہیں کہا ہے۔ موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان کو اس کے علاقہ پر حملہ کرتے ہوئے سبق سکھایا ہے۔