کانگریس حکمرانی والی ریاستوں میں شہریت قانون نافذ نہیں ہوگا

   

کوچی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ شہریت قانون کے خلاف اظہارخیال کرتے ہوئے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس زیرقیادت ریاستوں میں مذکورہ قانون کو کسی صورت میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا یہ ایک غیردستوری قانون سازی ہے جس پر عمل آوری کیلئے زور نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شہریت ترمیمی قانون امتیاز پر مبنی ہے۔