تلنگانہ ایمپلائیزاسوسی ایشن نظام آباد‘کاماریڈی کے قائدین سے ملاقات پروگرام میں کویتا کا خطاب
نظام آباد8؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے چھے ضمانتوں کے وعدوں کو پورا کرنے کا عوام کو اْمید دلائی اور اس پر عمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی اسی طرح سرکاری ملازمین کو دھوکہ دیا۔ یہ کل تلنگانہ ایمپلائز ایسوسی ایشن نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے قائدین نے نظام آباد کیمپ آفس میں رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کویتا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے ملازمین سے بے شمار وعدے کیے تھیانہوں نے کہا کہ ہر ماہ یکم تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنے، وقتاً فوقتاً ڈی اے جاری کرنے، پی آر سی کے ذریعے بہتر فٹمنٹ دینے جیسے وعدے کیے گئے تھے۔ لیکن حکومت نے نہ صرف ان وعدوں کو پورا نہیں کیا بلکہ پانچ ڈی اے التوا میں رکھ کر ملازمین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اگر یکم جولائی کو ادا کیا جانا والا ایک اور ڈی اے بھی شامل کریں تو حکومت ملازمین کے کل چھ ڈی اے زیر التوا ہوں گے۔کویتا نے کہا کہ اب حکومت ایک جی او دیتی ہے اور چھ ماہ بعد دوسرا جی او دینے کا فیصلہ کرتی ہے، جو کہ سراسر ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ ضمانتوں کے نام پر عام عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والی کانگریس حکومت نے اسی طرح سرکاری ملازمین کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ اقتدار سنبھالے ڈیڑھ سال گزر چکا ہے، پھر بھی پی آر سی نافذ نہیں کیا گیا۔ حکومت نہ تو عبوری بھتہ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور نہ ہی ملازمین کی باتوں کو سنجیدگی سے نوٹ لے رہی ہے۔کویتا نے خبردار کیا کہ اگر دسہرہ سے پہلے زیر التواء چھ ڈی اے میں سے کم از کم تین جاری نہ کیے گئے تو ملازمین کے حق میں بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پی آر سی مقرر کیا جائے، ملازمین کو بہتر فٹمنٹ دیا جائے، اور پی آر سی کے نفاذ تک ملازمین کو عبوری بھتہ (آئی آر) ادا کیا جائے۔کویتا سے ملاقات کرنے والوں میں تلنگانہ ایمپلائز ایسوسی ایشن نظام آباد و کاماریڈی اضلاع کے صدور ناگراجو، ریونت اور دیگر شامل تھے۔