کانگریس حکومت آنے پر ہر 6 ماہ میں چیف منسٹر بدلے گا

   

بی آر ایس کا منشور عنقریب جاری ، نارائن کھیڑ میں ترقیاتی پروگراموں سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب

نارائن کھیڑ ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کر کے شنکرم پیٹ منڈل کے موضع ونگٹاپور میں بی ٹی سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ، 100 ڈبل بیڈروم تعمیر کردہ گھروں کا افتتاح کر کے عوام کے حوالے کیا گیا ، 350 افراد میں گروہا لکشمی اسکیم کے تحت منظور کردہ احکامات حوالے کیا ، اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے وزیر ٹی ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو جو بات کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں پہلے پنشن 200 روپئے تھا اب 2000 ہزار دیا جارہا ہے ۔ مسلم طبقہ کیلئے شادی مبارک ، ہندو طبقہ کیلئے کلیان لکشمی اسکیم کے تحت لڑکیوں کی شادی کیلئے رقم دی جارہی ہے ۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو بی آر ایس حکومت آنے کے بعد ترقی دی گئی اس حلقہ میں نظام پیٹ ، ترکل کو نیا منڈل بنایا گیا ، نارائن کھیڑ گرام پنچایت کو بلدیہ بنایا گیا ۔ کانگریس اقتدار آنے کیلئے کئی اعلانات کررہی ہے بی آر ایس بہت جلد منشور کا اعلان کرے گی جس میں کئی اسکیمات ہوں گے ۔ اگر کانگریس حکومت آئی تو 6 مہینے میں ایک چیف منسٹر بدلے گا ، پھر کرفیو ہوگی ۔ بی آر ایس حکومت میں نارائن کھیڑ ایریا ہاسپٹل کو 150 بیڈ کا ہاسپٹل بنایا گیا ، تمام مریضوں کا اس دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو 9 سال میں تلنگانہ کو ماڈل ریاست میں تبدیل کیا ۔ جلسہ سے رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے بھی مخاطب کیا ، بعدازاں ٹی ہریش راو نے شنکرم پیٹ سے نارائن کھیڑ ڈالے جانے والی سی سی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ نئی منظور شدہ ترکل منڈل کی تحصیل دفتر کا افتتاح انجام دیا ۔ کنگٹی منڈل کے مستقر سے سرحدی ریاست کرناٹک تک ڈبل سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ، بلدیہ نارائن کھیڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح انجام دیا ، ایچ آرفنگشن پال ، مجال پور نارائن کھیڑ میں منظور شدہ شادی مبارک ، کلیان لکشمی ، مائناریٹی بندو اسکیمیں کے چیکس ، گروہا لکشمی اسکیم کے تحت منظور شدہ احکامات حوالے کئے ۔ رحمن فنکشن ہال نارائن کھیڑ میں مختلف طبقوں کو حوضوں کی تعمیر کیلئے اراضی کے منظور شدہ پٹہ سرٹیفیکٹ حوالے کیا ، مذکورہ تمام پروگراموں میں ہریش راؤ کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی ، ضلع کے سرکاری اعلی عہدیداروں ، نارائن کھیڑ بلدیہ چیرمیان روبینہ بیگم ، نجیب مارکٹ کمیٹی کے سابق نائب صدر ایم اے باسط ، بی آر ایس قائد محمد غوث چشتی ، ایم پی پی سرینواس ، چاندی بائی ، دیگر منڈلوں ایم پی پی زیڈ پی ٹی سی وجئے راما راج ، لکشمی بائی رویندر نائیک ضلع پریشد چیرمین ونجیوسری ، جے پال ریڈی ، ایم پی ٹی سیوں ، سرپنچوں ، بی آر ایس قائدین کارکنوں عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔