بی آرا یس قائدین کا الزام ، کوہیر سے قافلے کی ورنگل روانگی
کوہیر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر کے علاوہ اطراف کے علاقوں سے سیکڑوں کی تعداد میں بی آر ایس پارٹی قائدین نے کوہیر منڈل صدر کے نرسملو اور شرونتی اروند ریڈی سنگل ونڈو چیرپرسن ، محمد کلیم الدین بی آر ایس پارٹی سینئیر قائد کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی کے سلور جوبلی پروگرام کیلئے ضلع ورنگل کو موٹر گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئے ۔ اس موقع پرکویلی چوراستہ پر بی آر ایس قائدین نے بتایا کہ نگریس پارٹی حکومت سے تلنگانہ کی عوام صرف 14 ماہ کے قلیل عرصہ میں بیزار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں کے ساتھ کانگریس پارٹی اقتدار فائز ہوئی ہے ۔ تلنگانہ میں 6گیارنٹی اسکیمات کو نافذ کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ صرف خواتین کو بس مفت سفر کی سہولت کے علاوہ مابقی تمام وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا اتفاق ہے کہ کسی مسلم وزیر کے بغیر تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت چل رہی ہے ۔ یہاں تلنگانہ میں 18 فیصد مسلم اپنے مسائل کو لیکر کس وزیر کے پاس جائیںکون ان کو سننے والا ہے ۔ چیف منسٹر تو کسی کو بھی وقت نہیں دیتے اس پر زرو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 2 لاکھ روپئے قرض کو ابھی تکمیل نہیں کیا گیا اور رعیتو بھروسہ کے نام پر چند کسانوں کے کھاتوں میں رقم جمع کی گئی لیکن آج ہزارہا کسان بنکوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے آج تلنگانہ میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ کافی پریشان حال میں ہیں۔ اس موقع پر محمد فردوس ، اسلم زاہد واجد ذبیح ، موضع دگوال سے مدثر ، ریاض الدین سابق ڈپٹی سرپنچ وٹھل ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔