کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے

   

سنگاریڈی میں قومی یوم کسان پروگرام سے ایم پی سریش شٹیکار، نرملا جگاریڈی کا خطاب
سنگاریڈی ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں قومی کسان دن کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سریش شٹیکار رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد اور نرملا جگاریڈی چیئرمین انڈسٹریز تلنگانہ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت عوام اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش اور قومی کسانوں کے دن کے اعزاز میں پوتھیریڈی پلی ریتھو ویدیکی میں منجیرا ریتھو سماکھیا کے زیر اہتمام قومی کسانوں کے دن بطور مہمان خصوصی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں سابقہ حکومت نے کسانوں کو سبسڈی والے بیج سبسڈی والی مشینری اور آلات دینا بند کر کے کسانوں کو دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر کانگریس حکومت نے 2 لاکھ سے کم کے قرضے معاف کئے ہیں اور جدید زرعی مشینری اور آبپاشی کے آلات بھی سبسڈی کی بنیاد پر دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کو قومی کسانوں کے دن کے طور پر منانا فخر کی بات ہے۔ کسانوں کو ہیلتھ کارڈ دینے اور ان کارڈوں کے ذریعے کسانوں کو مفت کارپوریٹ طبی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی اس موقع پر ضلع کے مختلف مقامات سے 200 کسانوں نے تقریب میں شرکت کی 20 مثالی کسانوں کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، ضلع ایگریکلچر آفیسر شیوا پرساد، جے ڈی ایم ایل ایس بنداری وسنت کماری، منجیرا سماکھیا کسانوں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔