کورٹلہ /26 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ اور ان کے خاندان کو فلمی اداکاروں کے سوا عام آدمی دکھائی
نہیں دے رہے ہیں۔ ریاستی قائد کانگریس جواڈی کرشنا راؤ نے یہ بات کہی ۔ کورٹلہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کلواکنٹلہ سنجئے نے چیف منسٹر ریلیف فنڈس کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے اس اسٹیج سے چیف منسٹر پر تنقید کیا جو سنجئے کا دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کے سی آر کی طرح فارم ہاوز سے حکومت نہیں چلا رہے ہیں۔ کانگریس آئی حکومت عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی حکومت کر رہی ہے ۔ چندرا شیکھر راؤ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو رہا ہے اور وہ آج تک اسمبلی کو کیوں حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔ اس پر کے سی آر سے سوال کرنے کی کلواکنٹلہ سنجئے میں ہمت ہے ۔ انہوں نے کے سی آر خاندان پر تلنگانہ کے عوام کا خون چوسنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دلت کو اسمبلی کا اسپیکر کے طور پر دیکھنا کے سی آر کو پسند نہیں ہے ۔ دلت کو اسپیکر کے عہدہ پر رہنے کی وجہ وہ گھمنڈ میں اسمبلی کو نہیں آرہے ہیں۔ فلمی اداکاروں کے بارے میں بات کرنے کیلئے انہیں شرم آنی چاہئے ۔ غریب عوام کے ساتھ کانگریس حکومت کھڑی ہے ۔ فلمی اداکاروں کے ساتھ کلواکنٹلہ خاندان کھڑا ہوا ہے ۔ سابق میں کونڈہ گٹو کے قریب ہوئے حادثہ میں 60 افراد کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اس وقت انہیں دیکھنے اور ان افراد کے ارکان خاندان کو پرسہ دینے کا چندرا شیکھر راؤ کو وقت نہیں ملا ۔ جبکہ دیگر صنعتکاروں ، سرمایہ کاروں کے خاندان میں جب کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو فوری کے سی آر وہاں پہونچ جاتے ہیں اور آج بھی سارا کلواکنٹلہ خاندان اسی راستہ پر گامزن ہے ۔ اس اجلاس میں صدر منڈل کانگریس کنتم راجم صدر بلاک کانگریس منڈلہ ستیہ نارائنا ، یواجنا کانگریس صدر حلقہا سمبلی کورٹلہ ایل مہی پال ریڈی اور دیگر نے شرکت کی ۔