کلواکرتی میں میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے سلائی مشینوں کی تقسیم، عبید اللہ کوتوال کا خطاب
کلواکرتی ۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج مسلم خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی عبید اللہ کوتوال صدر تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے شرکت کی اور کہا کہ کانگریس حکومت مسلمانوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے کئی ایک اسکیمس متعارف کروا رہی ہے۔ راجیو یوواوکاسم کے تحت آنے والے دنوں میں سینکڑوں کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا کیونکہ ریونت ریڈی جو بات کہتے ہیں اسے پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے کیونکہ ٹی آر ایس دور میں مسلمانوں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے کیونکہ عوام کو فائدہ نہیں پہنچا صرف ان کے لیڈر کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ آئندہ مزید 500 سلائی مشین فراہم کریں گے۔ مقامی رکن اسمبلی کے ریڈی نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے کچھ بھی کریں وہ کم ہے کیونکہ ان ہی کی بدولت میں نے جیت حاصل کی۔ رکن پارلیمنٹ ملو روی نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی جانب سے مزید اسکیمس متعارف کروائے جائیں گے اور ان کی کامیابی میں بھی مسلمانوںکا بڑا حصہ رہا۔ اس موقع پر سریکانت ریڈی، آنند کمار، شہزاد خان، ریشما بیگم، بھویت ریڈی، بالاجی سنگھ اور کئی اقلیتی قائدین شریک رہے۔