کانگریس حکومت میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح

   

جڑچرلہ میں سڑکوں کے سنگ بنیاد پروگرام سے ریاستی وزراء کے وینکٹ ریڈی ، جے کرشنا راؤ اور دیگر کا خطاب
جڑچرلہ /15 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے مختلف منڈلس نواب پیٹھ ، بالا نگر ، راجہ پور ، میڑجل ، منڈلوں میں تقریباً 56 چھپن کروڑ روپئے کی لاگت سے سڑکوں کا سنگ بنیاد آر اینڈ بی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، جے کرشنا راؤ وزیر آبکاری ، محبوب نگر ایم پی ڈی کے ارونا نے رکھا ۔ منسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اپنے مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی ہونا ہے تو صرف اور صرف کانگریس پارٹی ہی سے ممکن ہے جو ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے کر شہروں میں دیہاتوں میں منڈلوں میں مختلف مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شانہ بہ شانہ کام کرکے عوام میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے دکھاتی ہے ۔ جوپلی کرشنا راؤ وزیر آبکاری ‘‘ اور ایم پی محبوب نگر ڈی کے ارونا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس سنگ بنیاد تقریب میں ضلع کلکٹر وجینرا بوئی بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئیراجہ پور ایم پی ڈی او دفتر میں شجرکاری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے ۔اس موقع پر جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی ، انیرودھ ریڈی ، رکن اسمبلی محبوب نگر ایم سرینواس ریڈی رکن اسمبلی دیورکدرا مدھوسدھن ریڈی رکن اسمبلی شادنگر کے علاوہ تمام اضلاع سے آئے ہوئے سینئیر کانگریس قائدین بھی اس سنگ بنیاد تقریب میں اور شجرکاری مہم میں موجود تھے ۔ واضح رہے کہ اس سنگ بنیاد تقریب میں آنے والے وزراء کا جڑچرلہ حلقہ اسمبلی میں اور میڑجل منڈل بالانگر منڈل راجہ پور منڈل نواب پیٹھ منڈلس کے قومی شاہراہوں پر ان وزراء کا کانگریس پارٹی کے قائدین نے والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے جگہ جگہ ان وزراء کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔