کانگریس حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا

   

میدک میں بی آر ایس کا احتجاج، یم پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع بی آر ایس و سابق رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں میدک ٹاؤن کے ہیڈ پوسٹ آفس ایکس وے پر کسانوں کے مسائل و مفادات کو لے کر کانگریس حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء، ایم ایل سی سبھاش ریڈی، سابق ایم ایل اے میدک پی ششی دھر ریڈی، بلدیہ کے وائس چیرمین اے ملکارجن گوڑ، تروپتی ریڈی، بی آر ایس ٹاؤن کنوینر ایم انجنیلو کونسلر بلدیہ نے ابتداء میں پدما دیویندر ریڈی کے ہمراہ تلگو تلی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔ ایم پدما دیویندر ریڈی نے اس احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اقتدار کے خاطر عوام اور بالخصوص کاشتکاروں سے وعدے کرتے ہوئے اقتدار پر فائز ہوئی۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس نے کسان برادری اور عوام سے دھوکہ کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ قرض معافی اسکیم کو بلاکسی شرط و پابندی لاگو کیا جائے۔ ایم ایل سی سبھاش ریڈی نے کہاکہ کانگریس حکومت کسان دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ نائب صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی۔ اس پروگرام میں بی آر ایس کونسلرس جئے راج، کرشنا ریڈی، آر کے سرینواس، وشوم کے علاوہ پارٹی قائدین خواجہ سہیل محی الدین، محمد فاضل، محمد فاروق، انجا گوڑ، چندرا کلا، زبیر احمد، رادھا بائی، مایا ملیشم، وشنووردھن ریڈی، جی سرینواس ریڈی، نرسا ریڈی، بالا گوڑ، بلدیہ چیرمین رامائم پیٹ جیتندر گوڑ، چنتلا نرسمہلو، ملنگا ریڈی، محمد حسین، پربھو ریڈی، کرشنا گوڑ، چاند پاشاہ کے علاوہ دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بی آر ایس پارٹی کے احتجاجی دھرنے سے فتح نگر چمن سے آنے والی ٹریفک کو مشکلات پیش آئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر رخسانہ بیگم کی قیادت میں پولیس بندوست کیا گیا۔