کانگریس حکومت پربھروسہ رکھیں‘ہرمسئلہ حل ہوگا

   

گمبھی رائوپیٹ موضع سری گدا میں ترقیاتی کاموںکا سنگ بنیاد۔کے کے مہندرکاخطاب
گمبھی راو پیٹ،سرسلہ 27 ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ کے حدود میں واقع موضع سری گدا میں آج بی سی فلاحی تنظیم و کانگریس سینئر قاید پرشا ہنڈ مانڈلو کی کامیاب نمائندگی پر منظور کردہ 25 لاکھ روپیے لاگتی ترقیاتی کاموں کا کانگریس انچارج حلقہ اسمبلی سرسلہ کے کے مہیندر ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھاگیا، واضح رہے کہ مقامی کانگریس قائد ہنڈمانڈلو نے موضع کی ترقی کے لیے فنڈز کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا جس کے تحت یہاں آنگن واڑی بلڈنگ کے لیے 12 لاکھ روپیے، ایس سی مادیگا کمیونٹی ہال کے زیر التواء کام کے لیے 5 لاکھ روپے،مائسما مندر کے قریب چھوٹے کلورٹ کی تعمیرکے لیے 3 لاکھ روپے، ما باقی رقم میں دو بور ویلز اور ہائی ماس لائٹس تنصیب کیے جائیں گے جس کے ذریعہ عوامی بنیادی سہولتیں فراہم ہوں گی ،اس موقع پر کے کے مہیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے حلقے اسمبلی سرسلہ کے اندر کانگریس کے صرف ایک سالہ دور میں انجام دیے گئے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی دہی ترقی اور اس کی فلاح و بہبودی کے لیے مراحل وار ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کر رہے ہیں انہوں نے ترقی سے متعلق بی آر ایس قائدین کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیے جانے والے بیانات کو مسترد کر دیا اس تقریب کو مقامی کانگریس قائد و بی سی فلاحی تنظیم کے اسٹیٹ اسپوک پرسن پرشا ہنڈمانڈلو نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سری گدا میں اور کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیے جانا باقی ہے آج عوام کی جانب سے بھی کئی درخواستیں وصول کی گئی ہیں جس کو مرحلہ وار حل کرنے کا مہیندر ریڈی نے تیقین دیا ہے اور ما باقی دیرینہ حل طلب مسائل کو بھی جلدی مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگرس پر بھروسہ رکھیں وہ عوام کی ہر تکلیف کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر صدر منڈل کانگرس حمید الدین خالد نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس اپنے انتخابی وعدوں پر عمل پیرا ہے اس کو مراحلوار تکمیل کیا جارہا ہے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی چیئر پرسن کے تروپتی وجیا،مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر اعظم خان بھی موجود تھے۔