گاندھی جی کے مجسمہ کو تحریری یادداشت ، بی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ
بچکندہ /30جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جکل اسمبلی حلقہ کے بچکندہ مستقر پر بی آر ایس پارٹی قائدین نے کانگریس پارٹی حکومت کے انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف مہاتما گاندھی جی کے مجسمہ کو تحریری یاداشت پیش کی۔اس موقع پر جکل سابقہ رکن اسمبلی و بی آر ایس پارٹی انچارج ہنمنت شنڈے نے کہا کہ کانگریس حکومت انتخابات سے قبل 420 وعدوں کو انتخابی منشور میں شامل کیا لیکن اقتدار حاصل کرنے کے 420 ایام گزرنے کے باوجود ان وعدوں کی عدم تکمیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں انے کے بعد 100 دن میں ان وعدوں کو تکمیل کرنے کا عوام سے وعدہ کیا لیکن 420 دن گزرنے کے بعد انتخابی وعدے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ہنمنت شنڈے نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کانگریس حکومت کے 420 دن میں 412 کسانوں خودکشی کی۔ اور کانگریس حکومت کے اقتدار میں 100 سے زیادہ آٹو ڈرائیوروں نے خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی غفلت کی وجہ سے اور تغذیہ بخش غذا فراہم نہ ہونے کے سبب گروکل اسکولوں کے 55 سے زیادہ طلباء کی اموات واقع ہوئی۔کانگریس حکومت اپنے دور اقتدار میں عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ سابقہ رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے و بی آر ایس پارٹی قائدین کانگریس حکومت کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کے لیے مہاتما گاندھی جی کہ مجسمہ پر تحریری یادداشت حوالہ کی اور پرزورمطالبہ کیا۔اس موقع پر این راجو،سوسائٹی چیئرمین بالا جی،یادیہ،ارون،سرنیواس،کولاس انور اللہ،عبدالمقیت،سید ابرار علی،شیخ حسین،غلام احمد،لکشمن،ڈاکٹر راجو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔