ریونت ریڈی کے وعدے نام بڑے درشن چھوٹے ، سماج کے تمام طبقات ناراض
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کانگریس حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن اور ’ نام بڑے درشن چھوٹے ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دو سال کے دوران صرف ایک دن پرجا دربار میں ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شرکت کی اور عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ آج تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پرجا دربار عوامی مسائل کے حل کا مرکز بننے کے بجائے ۔ تقاریب ، دعوتیں ، شادیوں اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس سے متعلق ریونت ریڈی کے پرائیوٹ لمٹیڈ حکمرانی میں تبدیل ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔ ریونت ریڈی کے دور حکومت میں حیدرآباد کا امیج متاثر ہونے کا دعویٰ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کے دو سالہ دور حکومت میں ریاست کی آمدنی گھٹ گئی ۔ منظم بدعنوانیوں میں ریونت ریڈی حکومت تبدیل ہوگئی ۔ کرپشن کا خاتمہ کرنے کا زبانی دعویٰ کیا گیا مگر بدعنوانیوں کو سرکاری حوصلہ افزائی حاصل ہورہی ہے ۔ سماج کے تمام طبقات کو ان دو سال کے دوران دھوکہ دیا گیا ہے ۔ حکومت کا ویژن اور اصول کیا ہیں آج تک کسی کو اس کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ عوام سے کئے گئے وعدے ، ترقی اور بہبود کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ۔ حکومت کی ناکامیوں پر افسوس کرنے کے بجائے تعجب ہے حکومت کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے ۔ بلز اور بقایا جات جاری کرنے کا مطالبہ کرنے پر ویجلنس تحقیقات اور اے سی بی دھاوے کرانے کا الزام عائد کیا ۔ حکومت سے سوال کرنے والوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے ، بلیک میل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کے کسی ایک گاؤں میں بھی کسانوں کے مکمل قرض معاف نہیں ہوئے ۔ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں ایک تولہ سونا نہیں دیا گیا ۔ خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے مالی امداد دینے کے وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔ ملازمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا مگر شراب کے دوکانات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔۔ 2
