کاماریڈی:15/مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیرنے آج کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے مستحقین میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے 24 چیکس تقسیم عمل میں لائی جن کی مجموعی رقم تقریباً 20 لاکھ روپے ہے اس موقع پر شبیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کاماریڈی حلقے میں تقریباً 24 افراد کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے قرض میں ڈوبے افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے CMRF چیکس سے کسی حد تک راحت پہنچاتے ہیں۔محمد علی شبیر نے کہا ک ہماری حکومت ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ حلقے کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کریں گی عنقریب میں اندراما مکانات اور نئے راشن کارڈ مستحقین کو فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کیے گئے وعدوں سے بڑھ کر کام کیا جا رہا ہے کسانوں کے قرض معاف کیے گئے ہیں اور ”رعیتو بھروسا” اسکیم کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔خواتین کے لیے مفت بس سرویس، 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر کے سرینواس راؤ سابقہ ارکان بلدیہ سید انور احمد، محمد جمیل اقلیتی سل صدر محمد سراج الدین کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔