گیانشوری پرساد ضلع کاماریڈی کانگریس خواتین شعبہ کی دوبارہ صدر نامزد
کاماریڈی: 6؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی خواتین تنظیم کی صدر محترمہ الکا لمبہ اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی خواتین تنظیم کی صدر سریمتی سنیہت راؤ کی قیادت میں ملک کے تمام ریاستوں میں سے تلنگانہ میں سب سے زیادہ خواتین کی ممبرشپ کی گئی۔ اس میں کاماریڈی ضلع کی خواتین تنظیم کی صدر نے 504 خواتین کو ممبر بنایا ۔ہر فرد سے 100 روپے کے حساب سے ممبرشپ رقم بھی حاصل کی اور اس طرح انہوں نے ممبرشپ مکمل کی جس کی بنیاد پر سابقہ رکن بلدیہ و صدر نشین ضلع کانگریس مہیلا کانگریس کے صدر گیانیشوری کو دوبارہ صدر نامزد کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے جس پر گیانیشوری نے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی پردیش کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ، محمد علی شبیر گورنمنٹ ایڈوائزرسے اظہار تشکر کیا۔ گیانیشوری نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں سے جب ہماری حکومت نہیں تھی تب بھی میں نے رکن بلدیہ کے طور پر ٹی پی سی سی خواتین کی جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ میرے کام کو دیکھ کر سینئر رہنما شبیر علی گورنمنٹ ایڈوائزر نے مجھے کاماریڈی ضلع خواتین کی صدر کا عہدہ پر نامزد کیا میں نے اس ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لیتے ہوئے اس کو پورا کیا۔ بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے میں نے اپنے مقصد کو حاصل کیا۔کاماریڈی ضلع کے عوام کی دعاوں اور آشیرواد سے دوسری مرتبہ کاماریڈی ضلع خواتین کی صدر کے طور پر نامزد کیا گیا جس پر انہوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی خواتین کی صدر الکا لمبہ تلنگانہ کانگریس خواتین کی صدر محترمہ سنیہت راؤ، اور سینئر رہنما شبیر علی گورنمنٹ ایڈوائزر سمیت تمام سینئر رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا۔