مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل کی شرکت
حیدرآباد۔17۔ جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کانگریس کی رکنیت سازی مہم میں شدت پیدا کرنے کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل نے آج حلقہ اسمبلی کاروان میں اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کاروان حلقہ سے پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے عثمان الحاجری اورکارپوریٹر کے طور پر مقابلہ کرنے والے قائدین کے ساتھ رکنیت سازی مہم پر مشاورت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر حلقہ جات کی طرح کاروان میں رکنیت سازی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری تک رکن سازی کا نشانہ مکمل کرلیا جائے۔ مقامی قائدین نے کاروان اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کو عوامی تائید سے واقف کرایا اور کہا کہ رکنیت سازی مہم میں عوام جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ کاروان اسمبلی حلقہ کے تحت تمام بلدی ڈیویژنس کے پولنگ بوتھس پر رکنیت سازی مہم کے تحت تمام طبقات کو نمائندگی دی جائے۔ شیخ عبداللہ سہیل گریٹر حیدرآباد حدود کے تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے مہم کا جائزہ لیں گے۔ ر