کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی کی وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات

   

حلقہ کے مسائل پر نمائندگی، سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی پر تنقیدوں کے ذریعہ تنازعہ میں گھرے ہوئے رکن اسمبلی جگاریڈی نے آج وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب سنگاریڈی کے مسائل پر یادداشت حوالہ کی۔ سنگاریڈی ضلع پریشد کے اجلاس میں شرکت کے بعد جگاریڈی نے ہریش راؤ سے حلقہ کے زیر التواء مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے ہرہش راؤ کو ایک تفصیلی نوٹ حوالہ کیا جس میں مختلف زیر التواء پراجکٹس کے لئے فنڈس کی اجرائی کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے سداسیو پیٹ میں واقف سرکاری دواخانہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، غیر قانونی طور پر تعمیرات پر روک لگانے اور سنگاریڈی منڈل کے تحت میڈیکل انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے ضلع میں ذخائر آب کے تحفظ کے لئے اقدامات کی درخواست کی۔ ہریش راؤ نے سنگاریڈی کے زیر التواء مسائل کے حل کے لئے ضروری کارروائی کا تیقن دیا۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی میں جگاریڈی کے مخالفین ان پر ٹی آر ایس سے ملی بھگت کا الزام عائد کررہے ہیں، ایسے میں جگاریڈی کی ہریش راؤ سے ملاقات سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ ر