کانگریس رکن اسمبلی پر وزیراعظم کی شبیہہ مسخ کرنے کا الزام

   

اندور : ایک مقدمہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہہ مسخ کرنے کے الزام میں مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی (کانگریس) پر درج کرلیا گیا ہے۔ کیوں کہ اُنھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے اور ہندوتوا کے پیروؤں کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔