کانگریس رکن اسمبلی چندر کانت جادھو کا انتقال

   

کولہا پور : مہاراشٹر میں کانگریس رکن اسمبلی چندر کانت ایس جادھو کا جمعرات کو علی الصباح حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 56 برس کے تھے ۔ جادھو کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔کانگریس رکن اسمبلی کاگزشتہ ایک ہفتہ سے پھیپھڑوں کے انفکشن کا علاج چل رہا تھا۔ جادھو پہلی بار 2019 کے عام انتخابات میں کولہا پور (شمال) سے کانگریس کے امیدوار کے طورپر منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے دو بار مرتبہ انتخاب جیتنے والے شیو سینا امیدوار راجیش کھرساگر کو شکست دی تھی۔