کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

نلگنڈہ میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے فنڈس کی اجرائی کی اپیل
حیدرآباد۔29 ۔جولائی (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کی اور حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ میں زیر التواء کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی کی درخواست کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے قومی شاہراہ 167 سے جڑچرلہ تا کوداڑ براہ کلواکرتی ، مریال گوڑہ اور حضور آباد کے درمیان قومی شاہراہ کو منظوری دی ہے جس کے لئے 1100 کروڑ منظور کئے گئے۔ مریال گوڑہ ، حضور آباد اور کوداڑ روڈ کی تعمیر کیلئے 220 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی۔ اتم کمار ریڈی نے قومی شاہراہ کے توسیعی کاموں کیلئے مزید فنڈس جاری کرنے کی درخواست کی ۔ اتم کمار ریڈی نے سنٹرل روڈ فنڈس اسکیم کے تحت نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 140 کروڑ روپئے منظور کرنے کی درخواست کی ہے ۔ نتن گڈکری نے تیقن دیا کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر کا جائزہ لیں گے ۔