کانگریس رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کی کورونا سے موت

   

نئی دہلی : کانگریس کے نوجوان رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے ۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے ان کی موت کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے لکھا ‘‘ آج ایک ایسے ساتھی کھو دیا جس نے عوامی زندگی کا پہلا قدم یوتھ کانگریس میں میرے ساتھ رکھا تھا اور آج تک میرے ساتھ چلے اور آج … راجیو ساتو کی سادگی ، بے بانک مسکراہٹ، زمینی رابطے ، قیادت اور اپارٹی سے وفاداری اور دوستی ہمیشہ یاد آئے گی۔ الوداع میرے دوست ۔ جہاں بھی رہو، چمکتے رہو’’۔کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ، مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ راجیو ساتو پچھلے دنوں سے پونے کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔

کانگریس رکن راجیہ سبھا ساتو کی کورونا سے موت
صدر جمہوریہ، وزیر اعظم و دیگر کا اظہار تعزیت
نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا رکن اور کانگریس کے رہنما راجیو ساتو کی بے وقت موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ کووند نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا راجیہ سبھا رکن راجیو ساتو کی بے وقت موت سے رنجیدہ ہوں۔ نوجوان رہنما کے طور پر ملک کی سیاست میں انہوں نے خاص مقام حاصل کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان موت پر رنج کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وہ باصلاحیت ابھرتے ہوئے لیڈر تھے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے راجیہ سبھا کے رکن اور پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن راجیو ساتو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک قابل اعتماد دوست اور سچا ساتھی کھو دیا ہے ۔