گلوبل سمٹ میں شرکت کی دعوت، ویژن ڈاکیومنٹ سے واقف کرایا
حیدرآباد ۔ 4۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے 8 اور 9 ڈسمبر کو فیوچر سٹی میں منعقد ہونے والے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا دعوت نامہ حوالے کیا اور شرکت کی خواہش کی۔ ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کو عالمی سطح پر پیش کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کیلئے گلوبل سمٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی اہم شخصیتیں سمٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ ملو روی نے کہا کہ گلوبل سمٹ میں عالمی اداروں اور تلنگانہ حکومت کے درمیان معاہدات کا امکان ہے۔ انہوں نے تلنگانہ رائزنگ ویژن ڈاکیومنٹ 2047 کی تفصیلات سے مرکزی وزیر کو واقف کرایا۔ جی کشن ریڈی نے دعوت نامہ پر مثبت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس سے قومی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔1
