کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی بی جے پی کے حق میں مہم

   

نلگنڈہ کے کانگریس قائدین کو بھائی کی تائید کیلئے فون
حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان کی مداخلت کے باوجود رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی ناراضگی ختم نہیں ہوئی اور منوگوڑ میں مقامی کانگریس قائدین نے رکن پارلیمنٹ پر اپنے بھائی کی کامیابی کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پرینکا گاندھی سے ملاقات کے بعد وینکٹ ریڈی نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے لیکن نلگنڈہ کے کانگریسی لیڈر پی سائیدلو نے الزام عائد کیا کہ وینکٹ ریڈی منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے کانگریس قائدین کو فون کرتے ہوئے راجگوپال ریڈی کیلئے کام کرنے پر دباؤ بنارہے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے خود انہیں بھی فون کیا اور بی جے پی لیڈر راجگوپال ریڈی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وینکٹ ریڈی نے کئی کانگریس قائدین کو فون کرتے ہوئے ان کے بھائی کی تائید میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہائی کمان کو اطلاع دی گئی ہے۔ کانگریس نے جو کمیٹی تشکیل دی تھی وہ ہر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم میں مصروف ہے ۔ر