بھوپال ۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کے بعد آج کانگریس کے رکن اسمبلی پردیومن سنگھ لودھی نے مدھیہ پردیش میں یہاں ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے استعفیٰ قبول بھی کرلیا۔ لودھی بندیل کھنڈ ڈویژن کے ملہارا سے کانگریس کے ٹکٹ پر 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ۔ استعفے کے بعد لودھی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ریاستی بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر پہنچے ، جہاں وہ باضابطہ طور پر بی جے پی کی رکنیت حاصل کرریں گے ۔ لودھی کا بندیل کھنڈ علاقہ میں بالخصوص لودھی اکثریت والے علاقوں میں کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے ۔
