کانگریس رہنماؤں کا امبیڈکر جینتی پر انہیں خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

جے پور،14 اپریل (یواین آئی)راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت متعدد کانگریسی رہنماؤں نے آج بھارت رتن بابا صاحب بھیم راو امیبیڈ کی کی یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ان رہنماؤں نے مسٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر ، ماتھور داس ماتھور کی برسی کے موقع پر ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پھولوں کی یادگار تقریب میں مسٹر امبیڈکر اور مسٹر ماتھور کے مجسموں پر پھولوں کی مالا چڑھائیں۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جی آر کھٹانا،وید پرکاش سولنکی، ہیڈکوارٹر سکریٹری للت تونوال، سکریٹری جسونت گرجر، پرشانت سہدیو شرما، مہیندر سنگھ کھیڑی، دیش راج مینا، راجیندر یادو، رکن اسمبلی کھلاڑی لال بیروا، سابق رکن پارلیمنٹ اشک علی ٹاک، سابق رکن اسمبلی نورنگ سنگھ،ممتاز مسیح سمیت کئی کانگریسی رہنما اور کارکنان نے ڈاکٹر امبیڈکر اور مسٹر ماتھور کی تصور پر گلہائے عقیدیت پیش کئے ۔
کلراج مشرا کی بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج
جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے آج یہاں دستور ساز اسمبلی میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر ان کے پورٹریٹ پ گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کلراج مشرا نے سبھی باشندوں سے باباصاحب کے فلسفے ‘بہوجن ہتائے بہوجن سکھائے ’ اور ان کے نظریات پر روشنی ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب نے ہندوستانی آئین میں پہل کی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں مقیم شہریوں کے لئے نسلی اور لسانی شرائط کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں ہو۔
انہیں واضح طور پر یہ یقین تھا کہ ملک کے تمام شہری پہلے ہندوستانی ہیں ، تب ہی ان کی کچھ اور شناخت ہیں۔