کانگریس رہنماؤں کے ساتھ پرینکا کا 16 گھنٹے طویل اجلاس

   

لکھنؤ، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ16 گھنٹے تک میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ آج کی صبح تک جاری رہی۔ آج صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے اعتماد ظاہر کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس بہتر مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اور ساس سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی پوچھ گچھ کا ان کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑقچ۲ے گا۔ ایک نیوز چینل کے صحافی نے پرینکا سے ان کے اس طویل میٹنگ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی معلومات حاصل کر رہی ہوں کہ تنظیمی ڈھانچہ کس طرح کا ہے اور اس بات پر غوروخوض کررہی ہوں کہ مستقبل میں کون سا طریقہ اختیار کیا جائے ۔کارکنان سے یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہوں کہ لوک سبھا الیکشن میں کس طرح سے حصہ لیا جائے کہ فتح یقینی ہو۔ غور طلب ہے کہ منگل کو محترمہ پرینکا نے تمام پارلیمانی سیٹوں کے کارکنان کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک میٹنگ کی۔