کانگریس رہنما راہل گاندھی ‘مودی سرنیم’ کے حوالے سے ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد کل سورت، گجرات کی سیشن عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔ بتادیں کہ راہل گاندھی کے وکلاء کی جانب سے سورت کی سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ راہل گاندھی جب کورٹ روم کے اندر پہنچے تو اس دوران پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔ پیر کو راہل گاندھی نے ‘مودی کنیت’ سے متعلق ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی سزا کے خلاف سورت، گجرات کی سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔