کانگریس رہنما پر حملہ بھی اور مقدمہ بھی، غیر جمہوری

   

اچم پیٹ میں احتجاجی مظاہرہ ، رکن اسمبلی بالا راجو کیخلاف تنقید

اچم پیٹ:۔ناگر کرنول ڈسٹرکٹ ڈی سی سی صدر اور سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر وامشی کرشنا نے کہا کہ لنگال منڈل کانگریس کے رہنما گنیشور ریڈی پر حملہ کرتے ہوئے انہی کے خلاف غیر قانونی طور پر ایس سی ، ایس ٹی مظالم کا مقدمہ درج کرنا غیر جمہوری ہے۔ کانگریس پارٹی کے زیراہتمام اچم پیٹ مستقر پر واقع امبیڈکر چورستا پر کو ایک دھرنا کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایل اے گوولا بالاراجو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی سی صدر و سابقہ ایم ایل ا ے ڈاکٹر ومشی کرشنا نے کہا کہ گوالا بالراجو ایم ایل اے ہوتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مظالم کے مقدمات درج کرنا غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے جوتمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے وہ جھوٹے مقدمات بنا کر عوام کو گمراہ کرنا ایک غلط حرکت ہے۔سابق ایم ایل اے ومشی کرشنا نے کہا الزام عائد کیا کہ سیاسی طور پر سامنا کرنے سے قاصر ایم ایل اے خود ہی حملے کرنا اور جھوٹے الزامات لگانے پر ایم ایل اے کی گرفتاری کے جواز پر سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پندرہ دن قبل کوتاکوٹاپلی میں ٹی آر ایس قائدین نے خود گنیشور ریڈی کے زیراہتمام کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔وامشی کرشنا نے گوولا بالراجو پر ذات پات کی سیاست کرکے جھوٹے الزامات لگا کر حلقے کے عوام کو دہشت زدہ کرنے پر مقامی ایم ایل کوتنقید کا نشانہ بنایا۔اور مطالبہ کیا کہ گوالا بالراجو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس نے کانگریس قائدین کو گرفتار کیا اور انہیں تھانے منتقل کردیا۔ اس پروگرام میں قائدین گوپال ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، اننتھارڈی ، ہریش چندرہ ، مانیک بابو ، سرینواسن ، رینییا اور دیگر نے شرکت کی۔