کانگریس ریاست کی دشمن نہیں ہے، شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے دیا بڑا بیان

,

   

مہارشٹرا میں سیاسی گھمسان کے دوران سنجے راوت نے بہت بڑا بیان دیا ہے، اگر کوئی حکومت کرنے راضی نہیں تو ہم بڑے سے بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس سے مجھے بہت سے امور پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر وہ ریاست دشمن نہیں ہے، انکے اس بیان سے کانگریس کے ساتھ مل کرحکومت سازی کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہے۔

سنجے راوت کے بیان سے واضح ہوا کے انہوں نے بی جے پی کے علاوہ دوسری پارٹی سے بات کرلی ہے، بی جے پی کے ساتھ تو حکومت سازی ممکن نہیں ہے، بی جے پی کے ساتھ اب وقت بھی نہیں ہے گورنر نے اب کچھ ہی وقت انہیں اکثریت ثابت کرنے کےلیے دیا ہے۔

مہاراشٹر نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں لکھا”اس بار ایسی صورتحال ہے کہ پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے فیصلہ کریں گے کہ مہاراشٹر کا وزیر اعلی کون ہوگا۔ ریاست کے بڑے رہنما شرد پوار کا کردار بہت اہم ثابت ہوگا۔ جو کچھ بھی ہو لیکن اس بار وزیر اعلی بی جے پی سے نہ ہو یہ مہاراشٹرا کی دل کی آواز ہے۔

 شیوسینا نے مزید لکھا کہ بی جے پی کا موازنہ ہٹلر کی جماعت سے سے کیا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ‘سامنا’ میں کہا کہ ”5سال دوسروں کو ڈر دکھا کر حکومت کرنے والا گروہ آج خود ڈر رہا ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست مہاراشٹر ہی میں ہوگی۔ مہاراشٹر دہلی کا یا مرکزی حکومت کاغلام نہیں ہے۔