جئے پور، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس چاہتی ہے کہ ایودھیا میں زبردست مندر تعمیر کی جائے، ڈپٹی چیف منسٹر راجستھان سچن پائلٹ نے آج یہ بات کہی جبکہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے متنازع مقام پر مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کردی۔ سچن نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سب کیلئے قابل قبول ہے اور عوام کو اس پر سیاست نہیں کرنا چاہئے۔