راہول گاندھی کی ریاست کے کسانوں سے ملاقات
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کو چھتیس گڑھ کے رائے پور کے قریب کاٹھیا گاؤں کا دورہ کیا۔ راہول گاندھی نے کسانوں اور مزدوروں کی دھان کی کٹائی میں مدد کی اور ان سے بات کی۔ کانگریس لیڈر نے چھتیس گڑھ میں کسانوں کے لیے اپنی پارٹی کی حکومت کی طرف سے کیے گئے کام کو اجاگر کرنے کیلئے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا۔گاندھی نے چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی زیرقیادت کانگریس حکومت کی طرف سے لیے گئے پانچ فیصلوں کی فہرست بھی پیش کی جن میں کسانوں کی خوشحالی کیلئے کئے گئے اقدامات بھا شامل ہیں۔ دھان کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 2650 روپے فی کوئنٹل، 26 لاکھ کسانوں کو 23000 کروڑ روپے کی سبسڈی، 19 لاکھ کسانوں کے لیے 10000 کروڑ روپے کی قرض معافی، بجلی کا بل آدھا اور 5 لاکھ کسانوں کو سالانہ 7000 روپے کی امداد وغیرہ۔