کانگریس سرپنچ پر ٹی آرایس قائدین کا حملہ،کارروائی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ : نرمل ضلعی کانگریس صدر راما راؤ پٹیل نے بھینسہ میں اپنی قیامگاہ ایس ایس کاٹن فیکٹری میں پریس کانفرنس کے ذریعہ سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ موضع ایلے گاؤں کانگریس پارٹی سرپنچ متیم پر حملہ کرتے ہوئے موضع کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ٹی آر ایس قائدین کی۔ ہراسانی کو کانگریس پارٹی ہرگز برداشت نہیں کریگی کیونکہ گرام پنچایت میں مرکزی حکومت کے تحت منظورہ فنڈس سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے دوران ٹی آرایس قائدین کی جانب سے رکاوٹیں اور ہراساں کرتے ہوئے سرپنچ متیم پر کیا گیا حملہ ناقابل برداشت اور غلط ہے انھوں نے انتباہ دیا کہ موضع ایلے گاؤں سرپنچ متیم پر حملہ کرنے والے خاطی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ورنہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مقامی ایم ایل اے کے مکان اور کلکٹر دفتر کے علاوہ پولیس اسٹیشن کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائیگا اس موقع پر آنند راؤ پٹیل و دیگر موجود تھے۔