حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی کا اجلاس صدرنشین کودنڈا ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پارٹی نے جن 2 قائدین کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی تھی، اُن میں ایک ٹی نرنجن نے حاضر ہوکر وضاحت کی۔ اُنھوں نے تحریری طور پر وضاحت پیش کی جبکہ وجہ نمائی نوٹس کا سامنا کرنے والے ستیہ نارائنا ریڈی نے صرف تحریری وضاحت روانہ کی ہے جس پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ کمیٹی نے ستیہ نارائنا ریڈی کی وضاحت کو مسترد کرکے اُنھیں پارٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نرنجن کو وضاحت پیش کرنے ایک اور موقع دیا گیا ۔ واضح رہے کہ 18 اگسٹ کو دلت گرجنا آتما گوراوا دنڈورا کے مسئلہ پر دونوں نے ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی سکریٹری مانکیم ٹائیگور کے خلاف بیان بازی کی تھی۔
