محبوب نگرمیں راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب، بڑی ریالی کا اہتمام ، ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی کا خطاب
محبوب نگر /19 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی سے ہی قانون ساز اداروں میں تمام طبقات کے افراد کیلئے انصاف کا حصول ممکن ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا ۔ وہ آج مستقر محبوب نگر پر مستقبل کے وزیر اعظم ، کانگریس کے کلیدی رہنما راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی تقریب سے مخاطب تھے ۔ آج آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز تا تلنگانہ چوراہا ایک بڑی ریالی منظم کی گئی ۔ ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی ، ضلع کانگریس شدر و ایم ایل اے دیورکدرہ مدھوسدن ریڈی و دیگر اہم قائدین نے سالگرہ کیک کاٹا اور راہول گاندھی کو شاندار مبارکباد پیش کی ۔ ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کی ہدایت پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ اسمبلی میں ایک قانون منطور کیا گیا کہ تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کروائی جائے اور بی سیز کو 42 فیصد تحفظات دئے جائیں ۔ انہیں اس بات پر غصہ تھا کہ جب وہ قانون مرکزی حکومت کو روانہ کیا گیا تب تک اسے آئین کے 9 ویں شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ تقریب میں ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال ، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹریز سنجیو مدیراج ، اے پی متھن ریڈی ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، سینئیر قائد و نامور قانون داں این پی وینکٹیش ، نرسمہا ریڈی ، بی انیتا ، ترجمان ظہیر اختر ، سراج قادری ، ایم سریندر ریڈی کرشنیا ، سائی بابا ، راملو یادو ، وسنتا ، جی انجینیلو ، فیاض ، اویس ، خواجہ عظمت علی ، اسوسی ایشن قائدین ، یوتھ کانگریس کارکنان ، عوامی نمائندے و دیگر بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔