کانگریس صدارتی الیکشن: ششی تھرور کا حوصلہ بڑھا، کہا- کوئی نہیں ہے ٹکر میں، گاندھی فیملی کی حمایت میرے ساتھ

   

راجستھان کانگریس میں پیدا ہوئے بحران کے بعد اب ششی تھرور کا حوصلہ کانگریس صدر کے الیکشن سے متعلق بڑھ گیا ہے۔ کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے لئے انہیں گاندھی فیملی کی حمایت حاصل ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ کیرلا اور ملک کے باقی حصوں سے کانگریس پارٹی کے بیشتر کارکنان ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مخالفت کرنے والوں میں کچھ خاص دم نہیں ہے۔ کانگریس کے صدر عہدے کے الیکشن میں ان کے سامنے ٹکر دینے والا کوئی نہیں ہے۔