کانگریس صدارتی امیدوار تھرور کا کل بھوپال میں قیام

   

بھوپال : کانگریس کے صدر کے عہدہ کے امیدوار اور رکن پارلیمان ششی تھرور کل بھوپال میں قیام کریں گے ۔کانگریس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق وہ یہاں سینئر لیڈروں سے بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد وہ ریاستی کانگریس کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ تھرور دوپہر میں دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔اس سے پہلے کل کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ایک اور امیدوار اور پارٹی کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھرگے بھوپال آئے تھے ۔