کانگریس صدر انتخاب: ششی تھرور کی دوڑ میں باضابطہ انٹری، پارٹی سے نامزدگی فارم طلب

   

نئی دہلی: ششی تھرور نے آج کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی فارم لیا۔ اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر صدر کے عہدے کی انتخابی دوڑ میں شامل ہو جائیں گے۔ کانگریس کے G-23 گروپ آف لیڈروں کے ایک اہم رکن ششی تھرور نے سب سے پہلے اس عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ یہ عہدہ طویل عرصے سے گاندھی خاندان کے پاس ہے۔ گزشتہ 25 سالوں سے صدر کا عہدہ سونیا گاندھی یا ان کے بیٹے راہل گاندھی کے پاس ہے۔کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اپنے نمائندہ کو بھیج کر مدھوسودن مصتری سے کاغذات نامزدگی منگوائے ہیں۔