کانگریس صدر انتخاب: کے. این ترپاٹھی کا کاغذات نامزدگی مسترد، مقابلہ ہوا کھڑگے بمقابلہ تھرور

   

نئی دہلی:جھارکھنڈ کے سابق وزیر کے۔ این ترپاٹھی کے کانگریس صدر کے عہدہ کے کاغذات نامزدگی کو ہفتہ کو مسترد کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں پارٹی کے لیڈر ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ تینوں رہنماؤں نے جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے کہا کہ نامزدگی کے عمل کے دوران کل 20 فارم موصول ہوئے تھے اور ان میں سے چار کو مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ دستخط میں دہراؤ تھا يا اسکا ملان نہیں ہو پا رہا تھا۔