کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم مودی کو “مونی بابا” کہا تو راجیہ سبھا کے چیئرمین نے مداخلت کی

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا اور اڈانی معاملے پر ان کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں “مونی بابا” کہا۔ کھرگے کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے اسپیکر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس ان کے قد کے موافق نہیں ہیں کھرگے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا، “میں وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں، آپ اتنے پرسکون کیوں ہیں؟ آپ ہر دوسرے کو ڈراتے ہیں، آپ صنعت کاروں کو کیوں نہیں ڈرا رہے انہوں نے کہا، “جو لوگ نفرت پھیلاتے ہیں، اگر پی ایم نے ان کی طرف دیکھا تو وہ یہ سوچ کر بیٹھ جائیں گے کہ اس بار انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔ لیکن آج انہوں نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے، وہ مونی بابا بن گئے ہیں۔