نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور آج پارٹی صدر کے عہدہ کے لیے مقابلہ کریں گے۔ کانگریس میں 24 سال کے بعد نہرو-گاندھی خاندان سے باہر سے کوئی صدر بنے گا۔ پردیش کانگریس کمیٹیوں کے 9,000 سے زیادہ نمائندے خفیہ رائے شماری کے ذریعے پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ پولنگ دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر اور ملک بھر میں 65 سے زیادہ مراکز پر ہوگی۔کانگریس کی 137 سالہ تاریخ میں چھٹی بار صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔