بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگوجئے سنگھ نے آج کہا کہ اتوار سے شروع ہونے والے ملک گیر جن جاگرن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پارٹی لیڈر عوام کے درمیان پد یاترا پر جائیں گے اور ’مودی اکنامکس‘کی وضاحت کریں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ خود اس پندرہ روزہ مہم کے حصہ کے طور پر کل منڈلا ضلع میں پد یاترا کریں گے ۔ مہم سے جڑے تمام رہنما اور کارکن پد یاترا پر جائیں گے اور لوگوں کے درمیان جا کر مرکز اور ریاستوں میں حکومت کرنے والی بی جے پی کی ان پالیسیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔